اسلام آباد : چیئر مین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے کہا کہ 26 اکتوبر کے زلزلے میں ہونے والی اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کے زلزلے سے 2 ہزار 2 سو ستائیس افراد زخمی ہوئے،اور 35 ہزار 492 گھر تباہ ہوئے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ارب روپے کی امداد جاری کر دی ہے جبکہ پیر سے متاثرین کو گھروں کے معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا یا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے تین ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ 27 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں میں 8 ہیلی کاپٹر ،تین سی ون تھرٹی ،دو فوکر طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔اب تک زلزلہ متاثرین کو 36 ہزار دو سو 99 ٹینٹس،69 ایک سو 39فوڈ پیکٹس،44 ہزارسات سو75 کمبل اور 14 ٹن پانی کی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں۔