جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

حکومت نے چیئرمین پی اے سی کیلیے اپوزیشن سے نام مانگ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پہلی بار چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلیے اپوزیشن سے چار نام مانگ لیے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیف وہپ طارق فضل کی جانب سے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھا گیا جس میں ان سے چیئرمین پی اے سی کیلیے چار مانگے گئے۔

ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیے جائیں، باہمی رضا مندی سے ناموں میں چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق خط کی کاپی پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دی گئی۔

یاد رہے کہ اپریل میں پی ٹی آئی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا تھا جو اس وقت پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، پی اے سی کی سربراہی کیلیے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا۔

بعدازاں مئی میں حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پی اے سی کیلیے نامزد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں