اسلام آباد : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا ، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اور ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا، اکنامک زون وزیراعظم کے مستحکم پاکستان وژن کے مطابق قائم کیےجائیں گے۔
تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ اکنامک زون وہاڑی،رحیم یار خان،بھلوال،بہاولپور اور فیصل آباد میں بنائے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اورٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔
یادرہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوریدی گئی تھی۔
بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون جبکہ خیبر پختونخواہ کے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون، سندھ میں نوشہرو فیروز اور بھولاری خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تھی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا اور ان کو مراعات دینا ہے۔