پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

احسان اللہ کی انجری میں‌ قصور کس کا؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے کوچز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری سے متعلق بھی سوال کیا جس پر انہوں نے دوٹوک جواب دیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹرز کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے تاہم ہمارے کرکٹرز کے ساتھ فٹنس کا مسئلہ اس لیے بھی زیادہ ہے کیوں کہ ہم میڈیکل سائنس میں پیچھے ہیں۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ شکایت آئی ہے کہ احسان اللہ کی انجری کے معاملے میں پی سی بی کی طرف سے مس ہینڈلنگ ہو رہی ہے۔ ہمیں ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی ذمے دار ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے زخمی بچوں کا علاج پی سی بی کرائے گا

انہوں نے کہا کہ منگل یا بدھ تک انشااللہ رپورٹ آ جائے گی، جس کے بعد اس معاملے پر ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں