ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے زخمی بچوں کا علاج پی سی بی کرائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ میں بارش کے باعث اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے شدید زخمی بچوں کے علاج کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم  کے لیے پہلی بار وائٹ اور ریڈ بالز کے الگ الگ ہیڈ کوچز کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بارش کے دوران قلات کرکٹ گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے شدید زخمی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کوئٹہ میں قلات کرکٹ گراؤنڈ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے جو بارش شروع ہونے کے بعد سائیڈ میں دیوار کے ساتھ جا کھڑے ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے پہلی بار وائٹ اور ریڈ بال کے الگ الگ کوچز کا تقرر

انہوں نے کہا کہ دیوار گرنے سے 9 بچے زخمی ہوئے تھے جن میں سے 3 شدید زخمی ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ ان تین بچوں کے علاج کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں