تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نئے چیرمین پی سی بی کیلئے دو نام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے لئے نجم سیٹھی کا نام بھی شامل، گورننگ بورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کر ے گا۔

اس سے قبل رمیز راجہ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 30 کے قریب عہدیداران کو بلایا اور یہ ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہیے کیونکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔

Comments

- Advertisement -