جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی شاہ خاور سے محمد حفیظ کی ملاقات، اہم معلومات سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ اور شاہ خاور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی او او سلمان نصیر بھی موجود تھے۔ محمد حفیظ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناکامیوں کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فوکس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر نہیں تھا بلکہ انھیں لیگز کھیلنے کی فکر تھی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران محمد حفیظ نے اپنے کنٹریکٹ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ محمد حفیظ کا ایک ماہ کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا، توسیع ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ نے محمد حفیظ کو آئی پی سی سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد بتانے کا کہا ہے۔ وزارت آئی پی سی نے بورڈ کو طویل کنٹریکٹ دینے سے روک رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں