پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کا بابر اعظم اور شاہین شاہ کو خصوصی تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی نے قومی کپتان بابر اعظم اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی تحفہ دیا۔

گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کر کے بابر اعظم نے دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جب کہ اسی میچ میں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ نے بھی انترنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

دو اہم اعزازات پانے پر ڈبلن میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی نے دونوں کرکٹرز کی بروقت پذیرائی کرتے ہوئے خصوصی شرٹس کے تحفے دیے۔

- Advertisement -

 

محسن نقوی نے بابر اعظم کو ریکارڈ 45 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بطور قائد جیتنے پر اور شاہین شاہ کو وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر شرٹص کے خصوصی تحفے دیے۔

پاکستان ٹیم نے 17 سال میں پہلی بار ٹی 20 میں کون سا کارنامہ انجام دیا؟

اس موقع پر انہوں نے دونوں کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں