چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کیلئے دائر درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست کے مطابق خدشہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کھانے میں زہر دیا جا سکتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کےکھانےکی اجازت نہیں دی گئی۔
بشری بی بی کا شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعےخالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں نہیں دی جا رہیں جس کےوہ حقدارہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے میرے شوہر کے ساتھ غیرانسانی سلوک آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ورزش کی سہولت فراہم کی جائے۔