اشتہار

عمران خان کا پنجاب میں بڑی تبدیلی کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو کہہ دیا تھا کہ جب عوام نکلیں گےتو سب کو سمجھ آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے، ثابت ہوا کہ اگر عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم سامنےکھڑا نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیوٹرلز پر واضح کردیا تھا کہ جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی، ضمنی انتخابات کے الیکشن نتائج کے بعد فیصلہ کیا کہ اب لاہور کو نہیں چھوڑوں گا، ہفتے میں دو دن یہاں قیام کرونگا۔

- Advertisement -

پنجاب میں پارٹی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک لیڈر ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں، اب حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج پاکستان سے ہمیشہ کیلیے لوٹا کلچر ختم کرنے جا رہے ہیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ سنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کو سمجھ آرہی ہے وہ ٹھیک ہورہے ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سطح پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں