بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

”حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہنڈل سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں چیئرمین عمران خان نے میانوالی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو مغرب سے پہلے آپ کے پاس آ رہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، کرپٹ لوگوں کی غلامی سے نکلنے کے لیے اسلام آباد کی کال دی  ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی بار قومی اسمبلی کے لیے منتخب کیا، عوام سے کہتا ہوں کہ بھر پور طریقے سے احتجاج میں شرکت کرنی ہے، میانوالی نے پورے پاکستان کو میرے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دینا ہے۔

ویڈیو میں عمران خان نے کہا کہ غلامی اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، پیغام دینا ہے میری اسلام آباد کی کال کے لیے میانوالی تیار ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جب کہ دیگر شہروں میں جلسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں