ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’جج نے آرڈر میں لکھا چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ سائفر کیس کا فائل ریکارڈ دیکھا ہے جج نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سائفر کیس کا فائل ریکارڈ دیکھا ہے اس میں جج نے آرڈر میں لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 15 اگست کو ایف آئی اے نے جج سے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کرنے کے حوالے سے اجازت لی اور 16 تاریخ کو جج سے جسمانی ریمانڈ مانگا گیا جج نے اپنے آرڈر میں لکھا چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیے بغیر جوڈیشل ریمانڈ دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی چلا چلا کر کہہ رہے تھے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، ان پر قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں، ہم نے جان کے خطرے کا کہا تو پیش نہ ہونے پر وارنٹ نکالے گئے اور انہیں پیش ہونے پر مجبور کیا جس پر وہ عدالتوں میں پیش بھی ہوئے۔

 

نعیم حیدر نے کہا کہ ہم نے پوچھا کوئی گرفتاری یا ریمانڈ مانگا گیا ہے تو عدالت نے تسلیم نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی یا ہمیں نہ تو گرفتاری کا پتہ اور نہ ہی ریمانڈ کا علم تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔ ریمانڈ کا انہیں 30 تاریخ کو دوران سماعت جیل میں پتہ چلا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں