پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ نگراں وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یانہیں قانون دیکھےگا، کوئی شخص الیکشن کیلئے اہل ہے تو قانون کے مطابق لڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی کسی سیاسی جماعت سےیاگروہ سےوابستگی نہیں، حکومت اپناکام آئینی وقانونی دائرےمیں رہ کرکررہی ہے، یہ تاثرنہیں دیناچاہتےکہ ہم کسی سیاسی جماعت کیخلاف ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ہم نے نہیں، میرے لیے یہ کہنا غیر قانونی ہے کہ الیکشن کس کیساتھ کس کے بغیر ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بار بار جملے گھما کر میرے سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، میرےبیان کوغلط اندازدےکرمجھ سےجوڑاجارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یانہیں قانون دیکھےگا، کوئی شخص الیکشن کیلئےاہل ہےتوقانون کےمطابق لڑےگا کیونکہ الیکشن میں حصہ لینایانہ لینا انتظامی یا سیاسی معاملہ نہیں قانونی معاملہ ہے، الیکشن سے متعلق قوانین تبدیل نہیں کرسکتا میرا اختیار نہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ کسی سیاسی لیڈر شپ کو ٹارگٹ کررہے ہیں، 9مئی کےواقعات بائی ڈیزائن تھےکافی حد تک ثابت ہوچکا ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی غلط کام میں ملوث ہو تو اس کو سزا ملنی چاہیے، پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی جماعت ہو ملکی اداروں پر حملہ نہیں کیا جاتا، 9 مئی کےواقعات میں جو بھی ملوث ہے، اس کو سزا ملنی چاہیے، انتشار کسی بھی سوسائٹی یا معاشرے کیلئے درست نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کسی جماعت کو چھوڑا نہیں جاسکتاکہ وہ انتہائی سطح پر بھی جائے تو چھوڑ دیا جائے، پوری کوشش کرینگےکسی کیساتھ ناانصافی یاغلط کیس نہ بنایاجائے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ 9مئی کامعاملہ عدالتوں میں ہے،کیسزپرفیصلےکیےجارہےہیں، 9مئی کوپلان کےمطابق حملےکیےگئے،عدالتیں معاملہ دیکھ رہی ہیں، ایس آئی ایف سی کےتحت تمام ملکی ادارےکام کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں