The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین سینیٹ الیکشن؛ جماعت اسلامی کا اہم فیصلہ

جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور ‏اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

سینیٹ میں جماعت اسلامی کاایک ووٹ ہے حکومت اوراپوزیشن دونوں نےجماعت اسلامی سےووٹ ‏کی درخواست کی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کر ‏کے ‏چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ‏‏جب کہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔

جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی امیدوار کو ووٹ ‏نہیں دے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں