بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے پاس وقت نہیں تو ہمارے وزیراعظم بھی نائب امریکی صدر سے نہ ملیں، چیئرمین سینیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلا م آ با د : چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے وزیراعظم سے ملاقات پر راضی نظر نہیں آتے تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نائب امریکی صدر سے ملاقات نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اخبارات کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ بہ ذات خود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بجائے اپنے نائب کو بھیجیں گے جو کہ پاکستان کی تضحیک کے مترادف ہے اس لیے وزیراعظم بھی امریکی نائب صدر سے نہ ملیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو بھی کہہ دینا چاہیے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہمارے لیے وقت نہیں ہے تو پھر ہمارے پاس بھی ان کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کر رہا ہے جس کے عوض ہزاروں جانوں کے نذرانے بھی دیئے لیکن پھر بھی امریکا مطمئن نظر نہیں آتا حالانکہ پاکستان کی زمین اور فضائی راستے سے امریکی سپلائی افغانستان جارہی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سینیٹ نے جنیوا میں آ زاد بلوچستان کے پوسٹرز کے معاملے پر و زارت خارجہ سے کیے گئے اقدامات پرکل جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں آزاد بلوچستان کے پوسٹر سامنے آئے ہیں جو کہ بہت سنگین معاملہ ہے اور یہ پوسٹرز بلوچستان لبریشن آرمی نے جنیوا میں ٹیکسیوں، بسوں اور سڑکوں آویزاں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ان پوسٹرز سے اچھا تاثر نہیں ابھرا ہے جس پر مغرب ہم پرالزامات بھی لگا رہا ہے جس پر ایوان کو تشویش ہے چنانچہ حکومت پاکستان نے اس معاملے پر سوئس حکومت سے کیا بات کی ہے اس سے معتلق وزارت خارجہ کل سینیٹ میں پالیسی بیان دیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں