اشتہار

عہد کریں ترقی کیلیے نفرتوں کی دیواروں کو ختم کر دیں گے، صادق سنجرانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر اپنا پیغام جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے نفرتوں کی دیواروں کو ختم کر دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، ہر محب وطن مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے والہانہ محبت کو فرض سمجھتا ہے، ہمارا ایمان ہے قوم شہدا کی قربانیوں کو نہ کبھی بھولی اور نہ کبھی بھولے گی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں محافظوں سے محبت پاکستان سے محبت کرنے کے مترادف ہے، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام لیوا نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون ہم سب پر قرض ہے، عہد کریں وطن عزیز کے شہدا کے تقدس اور حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں