پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کے ہیلمٹ نہ پہننے پر ڈھائی ہزار افراد کا چالان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئےلازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کے ہیلممٹ نہ پہننے پر لاہور ٹریفک پولیس سخت ایکشن لے رہی ہے، سی ٹی او نے بتایا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ڈھائی ہزار افراد کیخلاف کارروائی کی۔

سی ٹی او نے بتایا کہ کار سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کا بھی چالان کاٹا گیا، ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمدشروع کیا گیا ہے۔

اس سے قبلہ پچھلے سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لیے سوفٹ ویئر تیارکیا گیا تھا، سوفٹ ویئرکی مدد سے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی ہونا تھی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لئے سوفٹ ویئر تیار کیا گیا تھا۔

پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کے لیےاقدامات کے تحت پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمرےکی مدد سےبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر چالان بھیج دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں