سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران کھلاڑی کیچ پکڑتے ہوئے اپنے دانت تڑوا بیٹھا۔
واقعہ کینڈی فلیکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جارہے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب آل راونڈر چمیکا کرونارتنے کیچ پکڑتے ہوئے گیند کو ٹھیک سے تھام نہ سکے۔
کیچ کی کوشش میں گیند چمیکا کے منہ پر آ لگی جس سے ان کے 4 دانت ٹوٹ گئے تاہم وہ کیچ لینے میں کامیاب رہے۔
Chamika Karunaratne lost 3-4 teeth while taking this catch. pic.twitter.com/cvB44921yZ
— Johns. (@CricCrazyJohns) December 8, 2022
زوردار گیند لگنے سے فیلڈر کے منہ سے خون بہنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے میدان سے باہر لے جایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی کھلاڑی کو اسپتال منتقل کر کے آپریشن کیا گیا ہے اور وہ اب بھی زیرعلاج ہیں۔