تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جوبائیڈن کا قریبی ساتھی دنیا سے رخصت، امریکی صدر اور اہل خانہ غمزدہ

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا تیرہ سال پرانا ساتھی اچانک اُن سے بچھڑ گیا، جس کی وجہ سے وہ اور اہل خانہ غمزدہ ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے دکھ اور کرب کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز اُن کی فیملی پالتو جرمن شیفرڈ نسل کا  13 سالہ کتا دنیا سے رخصت ہوگیا۔

جوبائیڈن اور اُن کی اہلیہ جل بائیڈن اور اہل خانہ نے کتے کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ اُن کے پاس یہ سب سے پرانا کتا تھا، جس نے گھر میں ہی اطمینان کے ساتھ موت کو اپنے گلے لگایا۔

جوبائیڈن اور اہلیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’وہ ہمارے ساتھ بہت محبت اور توجہ کے ساتھ رہتا تھا، آخری مہینوں میں وہ ہمارے کمروں میں بھی داخل ہوجاتا تھا، جسے ہم کمرے سے نکال دیتے تھے‘۔

امریکی صدر کے اہل خانہ نے بتایا کہ اُن کا کتے کے ساتھ جذباتی لگاؤ تھا، اُس کی کمی کو وہ بہت زیادہ محسوس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے یہ کتا 2008 میں خریدا تھا، صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھ اسے وائٹ ہاؤس لے کر آگئے تھے اور دن میں کچھ وقت کتے کے ساتھ گزارتے تھے۔

Comments

- Advertisement -