اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

چیمپئنز کپ: شاداب اور فہیم اشرف نے امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں امپائرنگ کے معیار پر کھلاڑیوں نے سوالات اٹھا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے امپائرنگ کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک میں دوستی یاری چل جاتی ہے، ٹی وی پر سب کو نظر آگیا امپائرنگ کس معیار کی ہورہی ہے، جنہوں نے پینل بنایا ہے انہیں اس پر غور کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس میں امپائرنگ کا معیار بہتر ہونا چاہیے، ریویو نہ ہونے سے امپائرز کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور بولنگ آل راؤنڈر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال بھی لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر رضوان کی مارخورز اپنے تینوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ پینتھرز تین میں سے دو میچ جیتنے کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پینتھرز کا اگلا میچ ہفتہ 21 ستمبر کو اسٹالینز سے ہوگا اور طبیعت بہتر ہونے کی صورت میں دونوں کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کریں گے تاہم اس کا فیصلہ رپورٹس کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں