جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کی کمنٹری کتنی زبانوں میں نشر ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے شائقین کا تجسس بڑھتا جا رہا ہے وہ کرکٹ کے اس میلے سے متعلق ہر خبر جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میزبان ملک ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

بھارت اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیل رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی کمنٹری بھارت میں براہ راست 9 مختلف زبانوں میں نشر کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کی لائیو اسٹریمنگ بھارت میں مجموعی طور پر 9 زبانوں میں ہو گی۔

لائیو ٹی وی اسٹریمنگ اور ٹی وی چینلز پر میچز کی براہ راست نشریات کے دوران ہندی اور انگریزی کے علاوہ مراٹھی، ہریانوی، بنگالی، بھوجپوری، تامل، تیلگو اور کنڑ زبانوں میں کمنٹری براہ راست نشر کی جائے گی تاکہ شائقین ملٹی کیم فیڈ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

’بھارت سے میچ ہار جاؤ تو گھر والے بھی فون نہیں کرتے‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں