بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنےکے لیے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے غیر ملکی ٹیموں کی آمد جاری ہے۔ پڑوسی ملک افغانستان کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوتل منتقل کیا گیا، جہاں ہوٹل کے عملے نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

افغان ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ ایونٹ میں افغانستان اپنے سفر کا آغاز 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک 8 ٹیموں کو آئی سی سی نے دو گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔

پہلے گروپ میں میزبان پاکستان کے ساتھ بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جب کہ دوسرے گروپ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔

میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں