لاہور: افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عظمت اللہ عمر زئی نے آخری اوورز میں 13 رنز نہیں بننے دیے اور افغانستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
جو روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، کپتان جوز بٹلر 38 رنز بناسکے، بین ڈکٹ نے بھی 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
ہیری بروک 25 رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے، فل سالٹ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمی اوورٹن نے 32 رنز بنائے، جوفرا آرچر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نبی نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ابراہیم زدران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
کپتان حشمت اللہ شاہدی 40، عظمت اللہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی نے بھی 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صادق اللہ اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیام لیونگسٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جیمی اوورٹن، عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، تاہم گروپ بی میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس گروپ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
آج کا میچ جیتنے والی دو پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے امکانات برقرار رکھے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔