جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے صرف 13 دن قبل اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں اب صرف 13 روز باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل ریگولر کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ اب 15 رکنی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ اور سب کو حیران کر دیا ہے۔

ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مارکس اسٹونس کا کہنا تھا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا تاہم یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے والے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے آسٹریلیا کے لیے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا اور میں ٹیم کے ساتھ ہر لمحے کا شکر گزار ہوں۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انکی فوری طور پر ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اب کرکٹ آسٹریلیا کو کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ان کے متبادل کو بھی تلاش کرنا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی: غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد شروع

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں