جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

’کوچ اس کھلاڑی کو پکڑے جو مار کھانے کے ڈر سے سنگل رن دے رہا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے آخری 20 اوورز میں ٹی 20 کی طرح بیٹنگ کی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے اسپیشل پروگرام میں باسط علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں دو حصوں میں 30 اور 20 اوورز میں بانٹا ہے اور 320 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج سے پتا چل رہا تھا کہ سوچ لیا ہے کہ 300 رنز بنوانے ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ جو بولر یہ سوچ کر گیند کررہا ہے کہ میری پٹائی نہ ہو تو کچھ کو چاہیے کہ اس کو پکڑے اور باز پرس کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹرز کو اگر سنگل ملے گا تو اس کا دل بڑا ہوجائے گا، آپ وہ فیلڈ لو جو سنگل نہ ملے اور شاٹ کھیلنے جائے اور غلطی کرے، لیکن ہمارے ریگولر بولر نہیں ہیں ہمیں اسپیلشسٹ کے ساتھ جانا پڑے گا۔

کامران اکمل نے کہا کہ جب آؤٹ کرنے جاؤ تو وکٹ لے لیتے ہو، جب آپ بچنے جاتے ہیں کہ میں باؤنڈری روک کر سنگل دے دوں یہاں پر پھر رنز پڑتے ہیں اور یہی آج کی بولنگ میں نظر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بولر آج کے بچے نہیں ہیں اتنا عرصہ ہوگیا کھیلتے ہوئے دنیا کی ساری لیگز بھی کھیل رہے ہیں، جب تک آپ کرکٹ کو ویلیو نہیں دیں گے اور کرکٹ کے ساتھ کمپرومائز کریں گے تو کارکردگی ایسے ہی آئے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں