منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: 2017 کی فاتح ٹیم اور 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں کیا مماثلت؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے پہلی بار 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی فاتح اسکواڈ اور 2025 کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کا ایک جائزہ پیش نظر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ دفاعی چیمپئن پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ کچھ پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ بیشتر نئے کرکٹرز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں گرین شرٹس نے کمال دکھایا تھا اور بڑی بڑی ٹیموں کو ہرانے کے بعد فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر چیمپئنز کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

اس چیمپئنز اسکواڈ کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کر رہے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 2025 کے ایونٹ کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے حوالے ہے۔

گزشتہ ٹورنامنٹ کے 3 کھلاڑی بابر اعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف 2025 کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔ فخر زمان 2017 کے ہیرو تھے اور قوم کو ان سے دوبارہ وہی توقعات وابستہ ہیں۔

انگلینڈ میں محمد عامر، جنید خان اور حسن علی نے بولنگ اٹیک کو لیڈ کیا تھا۔ اس بار یہ ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور حسنین اٹھائیں گے اور حریفوں کی وکٹیں اڑائیں گے۔

سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا متبادل موجودہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے جو مڈل آرڈر میں ٹیم کو اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں سے سہارا دیں گے۔

2017 میں شاداب خان ٹرم کارڈ ثابت ہوئے تھے۔ اس بار سب کی نظریں بی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے خوشدل شاہ پر ہوں گی۔

پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں بولرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس بار بھی فینز نے بولرز سے زیادہ امیدیں لگا رکھی ہیں۔

تین ملکی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی، کم سے کم قیمت کیا ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں