جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حسن علی کا نیا روپ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی گزشتہ روز لاہور میں ہوئی جس میں فاسٹ بولر حسن علی نئے روپ میں نظر آئے جس نے سب کو حیران کر دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی گزشتہ روز شاہی قلعہ لاہور کے حضوری باغ (دیوان عام) میں ہوئی۔ پی سی بی کی جانب سے اس تقریب میں 2017 کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستان کے نامور فاسٹ بولر حسن علی بھی ان مہمانوں میں شامل تھے۔ ویسے تو حسن علی کا کام میدان میں وکٹیں لے کر حریفوں کی نیند اڑانا ہے لیکن تقریب میں حسن علی نے نیا روپ دکھا کر سب کے ہوش اڑا دیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں حسن علی ایک گانے پر اسٹیج پر رقص کرتے اور جھومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ان کے ساتھی کرکٹرز حسن علی کے ڈانس سے محظوظ ہوتے اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری (بدھ) سے ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

کون سا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلیے خطرناک ہوگا؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں