پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کی جیت کے کتنے چانس ہیں؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وکٹ کیپر بلے باز کامرن اکمل نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے جیتنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ میچ بھارت کے ہاتھ میں ہے لیکن نیوزی لینڈمقابلہ کر رہا ہے آج کے میچ میں بھارت کی جیت کا چانس 80 فیصد ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی فائنل میچ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہے روہت شرما نے تیز بیٹنگ کرکے بھارت کو مستحکم کردیا ہے لیکن نیوزی لینڈ 3وکٹیں لےکر میچ میں دوبارہ واپس آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی کےکامیاب انعقاد پرپی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے کئی سال تک انٹرنیشنل کرکٹ  پاکستان سےباہر رہی، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کےلیے بہت محنت کی گئی ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ ہم نے خود ایسی ٹیم بنائی ہے کہ آخری نمبر پر آتےہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی اس لیے فائنل میں آئی روہت شرما کی بیٹنگ کی وجہ سے اس وقت بھارت فیورٹ ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسرحمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اچھی پارٹنرشپ بنائے گا تو جیت جائے گا بھارت کی 3وکٹیں گرگئی ہیں اب پارٹنر شپ بنانی پڑےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم باقاعدہ طور پر اپنی کمزوریوں پر کام کرتی ہے اچھی ٹیم وہی ہوتی ہے جو ٹورنامنٹ میں تیاری کےساتھ آئے، بھارتی ٹیم میدان میں پلان پر عمل درآمد کر کے دکھاتی ہے بھارتی ٹیم کے بلےباز پریشر کو ہینڈل کر لیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں