منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز میں کون کون سے ریکارڈ بنے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا گروپ مرحلہ ختم اور ناک آؤٹ مرحلہ سیمی فائنلز کا شروع ہوگیا پہلے مرحلے میں کئی ریکارڈ بنے اور کئی ٹوٹے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے۔ میگا ایونٹ کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوچکا۔ پہلے مرحلے میں 8 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 12 میچز کھیلے گئے۔ ان مقابلوں میں جہاں کئی ریکارڈ ٹوٹے وہیں کچھ نئے ریکارڈز بھی ریکارڈ بک میں درج ہوئے۔

ٹورنامنٹ کا پہلے میچ میں ہی میزبان پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے 2 سنچریاں جڑ ڈالیں اور ایسا میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

لاہور میں انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 351 رنز بنایا تو آسٹریلیا نے جوابی وار کرتے ہوئے یہ ریکارڈ ساز ہدف 15 گیندیں پہلے ہی حاصل کر کے 356 رنز کے ساتھ نیا ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا۔

افغانستان کے ابراہیم زدران نے 177 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلی اور اس میچ میں انگلینڈ کو زیر کرکے ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی پہلے ہی راؤنڈ میں بن گیا اور اب تک 11 سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں جب کہ تین میچز 2 سیمی فائنل اور فائنل میچ باقی ہیں جس کے باعث امکان ہے کہ سنچریوں کی تعداد بڑھ جائے۔

راؤنڈ میچز کے اختتام پر انگلینڈ کے بین ڈکٹ 227 اور جو روٹ 225 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹرز رہے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 8 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولر، افغانستان کے عمر زئی سات وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں ہی بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے تیز ترین 14 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کیے اور 300 ایک روزہ میچ کھیلنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

اس میگا ایونٹ میں میزبان پاکستان، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک میچ بھی نہ جیت سکیں۔ پاکستان کے ہاتھ ایک منفی ریکارڈ آیا اور وہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلا میزبان ملک بنا جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل تیسرا اعزاز پا لیا!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں