چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل کمنٹیٹر سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سج رہا ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ایونٹ کے بھارتی ٹیم کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلیں جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں کرکٹ شائقین کا جوش وخروش بڑھانے کے لیے ایک اور دلچسپ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔
اس پوسٹ میں آئی سی سی نے کمنٹیٹرز کے سنسنی خیز لمحات کو بیان کرنے کے لیے ادا کیے گئے جملوں کو ایک علیحدہ اور دلچسپ شکل میں پیش کیا ہے۔
آئی سی سی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے رمیز راجہ اور بازید خان کے ساتھ ساتھ این اسمتھ، ناصر حسین، روی شاستری، میل جونز، ڈیل اسٹین، ایرون فنچ، شان پولک، آئن بشپ، سائمن ڈول، کاس نائیڈو، میتھیو ہیڈن، ہرشا بھوگلے، دنیش کارتھک، پمیلو بانگوا، کیٹی مارٹن، اطہر علی خان، این وارڈ، مائیکل اتھرٹن اور سنیل گواسکر کی آواز شامل ہے۔
اس گرافیکل ویڈیو میں کمنٹیٹر جو میچ کے دوران استعارے کے طور پر الفاظ استعمال کر رہے ہیں انہی کے مطابق ویڈیو میں منظر کشی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے کپتانوں کے اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی تھی جس کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔
دلچسپ ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے کپتانوں کا انیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا