بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرے یا بیٹنگ؟ سابق کرکٹرز کے مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں بڑا مقابلہ شروع ہونے سے قبل سابق قومی کرکٹرز نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے پیشگوئیاں اور سابق کرکٹرز کے مشورے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی اوپنر یاسر حمید نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا۔ اگر قومی ٹیم ٹاس جیتتی ہے تو پہلے بیٹنگ کرنا سود مند ہوگا۔

یاسر حمید نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کم سے کم 270 اسکور کرے تو ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ انڈین ٹیم کو دباؤ میں لا سکیں۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا بھی ٹیم کے لیے یہی مشورہ رہا کہ پاکستان ٹیم اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرے کیونکہ ہدف کا تعاقب خاص طور پر بھارت کے خلاف یہاں دباؤ لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ویسے ہی دباؤ والا گیم ہوتا ہے اور جو یہ دباؤ برداشت کرتا ہے وہی فاتح بن کر میدان سے باہر آتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھارت کو ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی۔ اس لیے پاکستان اگر ٹاس جیتتا ہے تو پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہتر فیصلہ ہوگا۔

اسپورٹس تجزیہ کار نجیبب الحسنین نے کہا کہ یہ اعصاب کا ایسا کھیل ہے جو کسی بھی کھلاڑی کو راتوں رات سپر اسٹار بنا سکتا ہے۔ اس میچ میں ٹاس جیتنے کی صورت میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنا چاہیے۔

 

اے آر وائی کے ہی اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت کے لیے مشورہ دیا کہ اگر گرین شرٹس ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ میں میاں مٹھو کی انٹری، پاکستان کی جیت کی پیشگوئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں