اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

لنگی نگیدی نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیدی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 180 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 30ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہیں، جنوبی افریقا، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلیں گی۔

تاہم فاسٹ بولر لنگی نگیدی نے انگلش کپتان جوز بٹلر کی وکٹ حاصل کرکے ڈیل اسٹین کا تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ڈیل اسٹین نے 72ویں میچ میں 2013 میں پاکستان کے خلاف 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ نگیدی نے انگلینڈ کے خلاف 66واں میچ کھیلا اور اپنی ون ڈے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کی ہیں۔

فہرست میں عمران طاہر پہلے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 58میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب مورنی مورکل، ایلن ڈونلڈ اور کاگیسو ربادا شامل ہیں۔

نگیدی نے 3048 گیندوں کے بعد 100 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ مورنی مورکل نے 2859 اور عمران طاہر نے 3050 گیندیں کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں