پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں اور دوستوں سے ہاتھ جوڑ لیے۔
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈؑ میں شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل نوجوان پیسر نے اپنے مداحوں اور دوست احباب کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔
اس کے پس پردہ کہانی یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں نسیم شاہ نے انٹرویو دیتے ہوئے اچانک ٹکٹوں کے معاملہ اپنے مداحوں اور احباب کے سامنے رکھ دیا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ بھائیوں، ہم لوگوں کو صرف تین سے چار ٹکٹ ملتے ہیں جب کہ ٹکٹ پانے کے خواہشمند دو، تین سو لوگ ہوتے ہیں۔
پیسر نے کہا کہ برائے مہربانی ناراض نہ ہوں کیونکہ اس صورتحال میں بعض اوقات ہمیں اپنے فیملی ممبرز کو بھی انکار کرنا پڑتا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ مجبوری ہے کہ تین چار ٹکٹوں سے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے ہیں، اسلیے گزارش ہے کہ بس ٹکٹ نہ مانگیں۔