آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کیلیے پی سی بی نے گزشتہ دنوں نئی جرسی کی رونمائی کی تھی یہ جرسی اب فروخت کیلیے بھی دستیاب ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے پاکستان میں سج رہا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی تھی اور دیکھنے والوں نے انہیں بے حد سراہا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں شائقین کو کرکٹ کا بخار چڑھتا جا رہا ہے اور سب ہی پاکستان کی نئی جرسی زیب تن کر کے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
جو قومی ٹیم کی نئی جرسی خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ اب اس سبز جرسی کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔
View this post on Instagram
تاہم اس کی فروخت آن لائن شروع کی گئی ہے۔ جو یہ جرسی خریدنا چاہتا ہے، وہ https://shop.pcb.com.pk/ ایڈریس پر اپنا آرڈر آن لائن دے سکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے ایک سحر انگیز ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہی جرسی پہنے اور ٹیم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کا جوش بڑھاتے دکھایا گیا ہے۔