جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد میزبان پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت سے کھیلنے کے لیے آج کراچی سے دبئی روانہ ہوگی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے بڑی شکست کا داغ لگنے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے آج دوپہر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم آج دبئی پہنچنے کے بعد آرام کرے گی اور کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ اتوار 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارت آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے بھارت کو لازمی ہرانا ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک پاکستان ہے۔ تاہم بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہا ہے۔

کیا فخر زمان بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں