ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بھارت بنگلہ دیش میچ میں پاکستان کا نام لوگو سے کیوں غائب ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش میچ کی نشریات کے دوران لوگو سے پاکستان کا نام غائب رہا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایک کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو رہا ہے۔ پہلے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا۔ شرائط پر ہائبرڈ ماڈل طے ہوا۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کا مطالبہ کیا گیا جو آئی سی سی نے نہ مانا۔ اب ایک نیا تنازع سامنے آ گیا۔

گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ تاہم شائقین بالخصوص پاکستانی یہ دیکھ کر چونک گئے کہ میچ کی براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا تھا۔ اس سے قبل افتتاحی میچ میں براڈ کاسٹ میں لوگو پر پاکستان کا نام درج تھا۔

 

بھارت کے میچ میں براڈ کاسٹ سے لوگو پر پاکستان کے نام نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کی وضاحت جاری کر دی ہے۔

ترجمان آئی سی سی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی نشریات میں چیمپئنز ٹرافی لوگو سے پاکستان کا نام غائب ہونے پر اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ااس معاملے کو تیکنیکی خرابی قرار دیا ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ایسا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا جو کہ کل سے ٹھیک ہو جائے گا۔ میچ کے دوران لوگو کا تبدیل کیا جانا ممکن نہیں تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پاکستان کا نام آئی سی سی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی کلپس پر واضح ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی: بابر اعظم نہیں، انڈیا کے خلاف کن سے اوپن کرایا جائے؟ سابق کپتان نے جوڑی بتا دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں