پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں کراؤڈ لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی، شاہد ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ سخت مایوسی کا شکار ہیں، ایسی صورتحال میں دیگر ممالک کے میچز کے دوران بھی شائقین کرکٹ میدانوں کا رخ نہیں کررہے۔

اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے کہا کہ اتنا بڑا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، کل انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی کھیل رہے تھے، آپ کو چاہئے تھا کہ نئی جنریشن اسکول اور کالجز کے طلباء کو بلا کر فری میں ٹکٹس دے کر 20ہزار بچے بٹھا دیتے۔

وہ بچے کم از کم جوفرا آرچر کو بالنگ کراتے ہوئے دیکھتے، ان بچوں میں بھی لگن پیدا ہوتی کہ جب یہ فاسٹ بالنگ کراسکتا ہے تو میں بھی فاسٹ بالر بنوں گا، وہ دیکھتے لیونگسٹن کس طرح بیٹنگ کررہا ہے، ہم بھی ایسے بیٹنگ کریں گے۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ آپ نے کراؤڈ لانے کی کوئی کوشش ہی نہیں کی اور ہمیں پوری دنیا میں بدنامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کہ چیمپئنز ٹرافی کرارہے ہیں، لیکن کراؤڈ تو لا نہیں سکے۔۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ایونٹ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار نجیب الحسنین نے کہا کہ ’پاکستان ٹیم کی رسوائی اور ہمارے کوچ صاحب کی ڈھٹائی‘ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے نجیب الحسنین نے متعدد سوال اُٹھائے۔

اسپورٹس تجزیہ کار نجیب الحسنین نے کہا کہ ”پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہہ رہے کہ یہ نا تجربہ کار ٹیم ہے“۔ اس ٹیم میں کتنے ایونٹس میں آپ کے مین پلیئرز وہی ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے پچھلے ایونٹس کھیلے ہیں؟ کیا یہ پہلی بار کھیل رہے تھے؟ کیا یہ جو ہوا ہے پہلی بار ہورہا تھا؟

نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ آپ اپنے نام نہاد سپر اسٹارز کو کیوں ڈیفینڈ کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہم نے ٹیم ہی غلط پک کی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ انڈیا سے ہار کے باہر نہیں ہوئے ہیں، آپ کی جب سلیکشن ہوئی تھی، آپ تبھی باہر ہوگئے تھے۔

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر کو خط لکھ دیا، وجہ کیا ہے؟

نجیب الحسنین نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سعود کو اس لئے لیا کہ وہ ان کنڈیشنز میں اسپن اچھی کھیلتا ہے، تو آپ نے اسپنر کیوں نہیں لئے؟ سفیان مقیم کہا ہے؟ اگر یہ بیسٹ آپشن ہے تو سفیان مقیم کو کیوں نہیں لے کر گئے۔

سفیان کو ٹرائی سیریز میں بھی نہیں لیا گیا، کس نے یہ مشورہ دیا تھا، اگر وہ ٹرائی سیریز میں ہوتا تو جج ہوجاتا اور پھر ٹیم میں آجاتا، آپشن آپ نے اپنے خود ختم کئے ہیں، سفیان کی خاطر کسی کو بھی ڈراپ کیا جاسکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں