منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹس آتے ہی فروخت ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے تمام ٹکٹس آتے ہی فروخت ہوگئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو شیڈول ہے، یو اے ای میں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سمیت چار میچز شیڈول ہیں اگر ایونٹ کے فائنل میں بھارت نہ پہنچا تو معرکہ لاہور میں ہوگا۔

تاہم پاک بھارت میچ کے ٹکٹ آتے ہی فروخت ہوگئے، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پانچ سو درہم رکھی گئی تھی۔

وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار پانچ سو درہم میں فروخت ہوا اس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 9 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پاکستان میں بھی نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر کے باہر شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایک شناختی کارڈ پر چار ہی ٹکٹس دی جارہی ہیں، ٹکٹوں کی فروخت شام 6 بجے تک جاری رہی۔

آن لائن ٹکٹ بک کرنے والوں کو آج ٹکٹیں نہیں ملیں گی انہیں 6 فروری کو ٹکٹیں ملیں گی اور ہوم ڈلیوری 8 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کا دفاع کرے گی، سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں