پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل تیسرا اعزاز پا لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بیٹنگ میں ناکامی کے باوجود بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل طویل عرصے تک خراب فارم کا شکار رہنے والے بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی پاکستان کیخلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں پھر ناکام رہے لیکن وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 11 رنز کی اننگ کھیلی اور وہ گلین فلپس کے ناقابل یقین شاندار کیچ کے باعث پویلین لوٹے۔ یہ میچ بھارتی اسٹار بیٹر کے کیریئر کا 300 واں ایک روزہ میچ تھا۔

ویرات کوہلی اس میچ کے ساتھ ہی 300 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے کلب کے 18 ویں رکن بن گئے ہیں۔ اسٹار بیٹر نے ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ میں بھی میچوں کی سنچری مکمل کر رکھی ہے۔

ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ اس لیے بھی منفرد ہے کہ انہوں نے اپنے ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری بھی نیوزی لینڈ کیخلاف مکمل کی تھی اور اب 300 واں میچ بھی کیویز کیخلاف ہی کھیلا۔

اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی دنیا کے وہ واحد بیٹر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے میچوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ میں بھی 100 سے زائد میچز کھیل رکھے ہیں۔

مایہ ناز بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تاہم ویرات کے علاوہ اس کلب میں شامل کسی بھی دوسرے بلے باز نے ان میں سے کسی بھی بیٹر نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 100 میچز نہیں کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ ون ڈے میچز میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بیٹر بھی بنے تھے۔

ویرات کوہلی 300 ون ڈے کھیلنے والے 7ویں بھارتی اور دنیا کے 18 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم ان 18 کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی ٹیسٹ اور ٹی20 کے 100 میچز نہیں کھیلے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ سے قبل ویرات کوہلی نے ون ڈے اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے تھے جو تیز ترین 14 ہزار انفرادی رنز کا بھی ریکارڈ تھا، انہوں نے 300 میچوں میں 58.20 کی اوسط سے 14 ہزار 85 رنز بنا چکے ہیں۔

ویرات کوہلی اس سے قبل تیز ترین 14 ہزار ایک روزہ رنز کے علاوہ 175 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز، 194 اننگز میں تیز ترین 9 ہزار رنز، 205 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار رنز، 222 اننگز میں تیز ترین 11 ہزار رنز، 242 اننگز میں تیز ترین 12 ہزار رنز، 287 اننگز میں 13 ہزار رنز اور 299 ایک روزہ میچز میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا نیا سنگ میل عبورکیا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں