آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس ملا۔
گروپ اے سے پہلے ہی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں لیکن گروپ بی کی چاروں ٹیمیں اب بھی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے میچز کھیلیں گی۔
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے دو میچز کے بعد اب تین، تین پوائنٹس ہیں اور جنوبی افریقا پوائنٹس ٹیبل پر بہتر رین ریٹ کی وجہ سے پہلے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا کا دوسرا جبکہ انگلینڈ اور افغانستان بالتریتب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا
جنوبی افریقی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سب سے موزوں ٹیم ہے ان کا رن ریٹ پلس 2.140 ہے، اگر پروٹیز ہفتے کو اپنے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کافی ہوگا۔
اگر جنوبی افریقا انگلینڈ سے ہار جاتی ہے تب بھی وہ فائنل فور میں جگہ بناسکتی ہے لیکن انگلینڈ کو باقی میچوں میں سے ایک میچ ہارنا ہوگا۔
آسٹریلیا
گروپ بی میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے، گروپ مرحلے میں آخری میچ میں کامیابی آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں لے جائے گی۔
اگر کینگروز ہار گئے تو انہیں انگلینڈ کو ہرانے کے لیے جنوبی افریقا پر انحصار کرنا پڑے گا۔
انگلینڈ
جوز بٹلر الیون کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنے کے لیے باقی دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔
انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف میچ گروپ بی کی چاروں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے بقیہ گروپ میچ ہار گیا تو فاتح ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
افغانستان
افغانستان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو شکست دینا ہوگی۔