پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت ٹاکراکب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہوگی روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ یکم مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

پاکستان آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے جو فروری، مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جب کہ فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹیم انڈیا کو گروپ اے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جب کہ گروپ بی میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔ دونوں گروپ کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج چکا ہے اور ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس بغیر کسی ردوبدل کے اس شوکیس ایونٹ میں شریک ٹیموں سے شیئر کرے گا جس کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مجوزہ شیڈول میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی شیڈول کیے گئے ہیں۔

1

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے تاہم بی سی سی آئی نے تاحال بلیو شرٹس کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے ممالک کے تمام بورڈ چیفس (علاوہ بی سی سی آئی) نے انہیں ایونٹ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے تاہم بی سی سی آئی اپنی حکومت سے مشورہ کرنے کے بعد اس حوالے سے آئی سی سی کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کرے گا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے سرحد پار سے مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب اگلی ٹرافیاں ہمارا ہدف ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارتی ٹیم پاکستان آ رہی ہے، سرحد پار سے کیا خبر ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں