ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’فیوژن ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی ہونی ہی نہیں چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ فیوژن ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی ہونی ہی نہیں چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیوژن ماڈل پاکستان کی جیت ہے یا ہارمیں ضرور سوچوں گا فیوژن ماڈل منظور کرکٹ کی جیت نہیں ہوئی، میرے خیال سے یہ دونوں ملکوں کے عوام کی ہار ہے کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کا ہوتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیانات پر فخر کرنا چاہیے پی سی بی نے اس بار  سخت مؤقف اپنایا ہے، محسن نقوی  چیئرمین رہے تو اور چیزیں بہتر کریں گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوگی کہ بھارت یاپاکستان پورےٹورنامنٹ کی میزبانی کرے جوخطے کے لئے بہتر ہو اس کے لئے کام کرنا چاہیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان بھارت نہیں جائے گا اور میچز کولمبو میں ہوں گے۔

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی آسٹریلیا سے ورچوئل میٹنگ میں شامل ہوں گے، پاکستان کو 2027 کے بعد خواتین کی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں