جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر۔۔۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک باقی ہے اور آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جانی ہے اور پاکستان میزبان کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ پاکستان کو 28 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ایونٹ کے انعقاد کے 100 دن رہ جانے کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنا تھا مگر بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے باعث شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کی مشکل یہ ہے کہ اس چیمپئنز ٹرافی کا اعلان ایونٹ کے آغاز سے 90 دن پہلے کرنا لازمی ہے یعنی 20 نومبر تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ہر حال میں شیڈول کا اعلان کرنا ہوگا بصورت دیگر آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کمرشل پارٹنرز کو مارکیٹنگ کیلیے کم از کم تین ماہ درکار ہوتے ہیں جبکہ بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی بھی دباؤ میں ہے اور پاکستان میں مؤقف سے پیچھے ہٹنے کیلیے تیار نہیں ہے جب کہ پاکستان، بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے اور آئی سی سی کو خط لکھ کر ہائبرڈ ماڈل مسترد اور بھارت کے پاکستان نہ آنے پر آئندہ ہر جگہ بھارت سے کھیلنے کے انکار کی تنبیہہ کی ہے۔ بھارت کی ضد سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں