جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور : بھارت کی آبی دہشت گردی : دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت اپنی آبی دہشت گردی سے باز نہیں آیا اور دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، جس کے باعث دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ایل او سی پر جارحیت کے بعد اب آبی دہشت گردی پر اتر آیا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا۔

بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، اس حوالے سے فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دس گھنٹے کے دوران ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں ایک لاکھ کیوسک اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

اس وقت دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کےمقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ80603کیوسک ہے، فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

جبکہ دریائے جموں توی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،پانی کی آمد 20ہزار883کیوسک ہوگئی، دریائےجموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں نچلے درجہ کا سیلاب ہے، بھارتی علاقہ کنور میں بارشوں سےپانی میں مزید اضافےکا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں