The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج رات بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج رات بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور مضافات میں آج موسم گرم رہے گا، دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم رات میں بوندا باندی ہوگی۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سبی، کوہلو اور بارکھان میں شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح قلات میں31، ژوب میں36، بارکھان اور گوادر میں35، دالبندین میں 41، خضدار میں 36 اور نوکنڈی میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے شہر سبی میں47، تربت میں41 اور پنجگور میں درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں