کراچی : شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھی شمال مشرقی بحیرہ عرب اور رن آف کچھ کے مقام پرموجود ہ ، بارشوں کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ رات سے اب تک سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاوٴن میں 60ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 40 اور ایئر پورٹ پر 13 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور نشیبی علاقےڈوب گئے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے چورنگی ، لیاقت آباد،شریف آباد،پی ای سی ایچ ایس اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ میمن گوٹھ کے مقام پر ملیر ندی بپھرگئی ، جس کے بعد قومی شاہراہ زیر آب آگئی۔