17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاپتہ آبدوز میں موجود سیاحوں کے بچنے کے کتنے امکانات ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بحر اوقیانوس میں گہرے سمندر میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کے بارے میں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ ‘نائٹن’ سمندر کی تہہ میں بیٹھ چکی ہے۔ سیاحوں کے بچنے کا امکان ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

اس سے قبل لاپتہ ہونے والی آبدوز میں5 لوگوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جو سمندر کی تہہ میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کے عوض روانہ ہوئے تھے۔

ماہرین کے مطابق خدشہ ہے نائٹن سمندر کی تہہ میں بیٹھ چکی، نائٹن میں موجود سیاحوں کے بچنے کے آثار ختم ہونے لگے ہیں، سیاحوں کے بچنے کا امکان ایک فیصد سے بھی کم ہے، امریکی بحریہ کے اہلکار بھی سمندر کی تہہ میں نہیں جاتے کیوں کہ سطح سمندر کے مقابلے میں تہہ میں دباؤ 400 گنا بڑھ جاتا ہے۔

- Advertisement -

سمندری ماہرین نے کہا کہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ شاید امریکی بحریہ کوشش کرتے ہوئے انھیں بچا لے مگر کوئی ایسا نہیں جو نائٹن تک جا کر لوگوں کو بچائے، واحد امید یہ ہی ہے کہ نائٹن خود سطح سمندر تک آجائے۔

واضح رہے کہ آبدوز میں موجود افراد کے لیے چند گھنٹوں کی آکسیجن رہ گئی، آبدوز میں شہزادہ داؤد، ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 سیاح موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں