بھارت کے خلائی مشن چندریان 3 نے دو روز قبل چاند پر اتر کر تاریخ رقم کر دی جس کے بعد اس کے بجٹ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔
پڑوسی ملک بھارت نے دو روز قبل چاند پر قدم رکھ دیا اور اس کے بھیجے گئے خلائی مشن چندریان 3 نے کامیابی سے چاند کے جنوبی قطب میں لینڈنگ کر کے تاریخ رقم کر دی تاہم اس تاریخ ساز موقع کے ساتھ ہی چندریان سے جڑی کئی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جیسا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے کہ چندریان کا بجٹ ہالی ووڈ کی خلا سے متعلق بنائی گئی کئی فلموں سے بھی کم ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) ) پر ’نیوز تھنک‘ نامی پیج نے پوسٹ کرتے ہوئے اس جانب توجہ دلائی کہ بھارت کا یہ مشن ہالی ووڈ کی کئی فلموں کے مقابلے میں بہت سستا ہے، بلکہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی تنخواہیں فلمی ستاروں سے کئی گنا کم ہیں۔
Kinda crazy when you realize India’s budget for Chandrayaan-3 ($75M) is less than the film Interstellar ($165M)😯🚀 #Chandrayaan3 #moonlanding pic.twitter.com/r2ejJWbKwJ
— Newsthink (@Newsthink) August 21, 2023
انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ بھارتی ’چندریان 3‘ کا 75 ملین ڈالرز کا بجٹ ہالی ووڈ فلم ’انٹر اسٹیلر‘ کے 165 ملین ڈالرز سے کئی گنا کم ہے۔
🇮🇳 India’s moon mission vs. cost of a Hollywood film about space.
Let that sink in. 😲🚀 #Chandrayaan3 pic.twitter.com/uIOHz7QQVV
— Newsthink (@Newsthink) August 23, 2023
مذکورہ صارف نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چندریان تھری مشن کے بجٹ کا موازنہ دیگر کئی بڑے بجٹ کی مشہور و معروف فلموں سے بھی کیا۔
Good for India 🇮🇳!
— Elon Musk (@elonmusk) August 22, 2023
اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک بھی میدان میں کوڈ پڑے اور کہا یہ بھارت کے لئے اچھا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے جھنڈے والا ایموجی بھی استعمال کیا۔
چندریان کو کامیابی سے ہمکنارے کرنے والے سائنسدانوں میں کوئی کروڑ پتی نہیں!
تاہم اس وائرل پوسٹ پر کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم انٹر اسٹیلر دوسری کہکشاں پر گیا اور بھارت صرف چاند پر ہی گیا ہے۔