تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کورونا وائرس میں تبدیلیاں، پاکستانی ڈاکٹر کے اہم انکشافات

ڈاکٹر شازلی منظور نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہرمیں علامات بھی تبدیل ہورہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازلی منظور نے بتایا کہ کوروناوائرس اپنی شکل کوتبدیل کر رہا ہے جس کی علامات کاپتہ نہیں چلتا، وائرس اپنی شکل تبدیل کرےگاتواپنی علامات بھی تبدیل کرےگا۔

ڈاکٹرشازلی منظور نے کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر میں ہر عمر کا شخص متاثر ہو رہا ہے وبا کی دوسری لہر آچکی ہے جس میں لوگوں کواحتیاط زیادہ کرناہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نےاپنی شکل اورساخت کوتبدیل کیاہے،وائرس اپنی شکل کوتبدیل کررہاہےجس کی علامات کاپتہ نہیں چلتا۔

ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس خطرناک ہوتا جا رہا ہے، یورپ میں تباہی مچارہاہے، کوروناکی پہلی لہرمیں لوگ2،2دن میں بھی ٹھیک ہوئے لیکن دوسری لہرمیں ہمارےپاس مریض2ہفتےبھی رہتےہیں۔

Comments

- Advertisement -