بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں تبدیلی کر دی۔
آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ بات چیت کے بعد شاردل ٹھاکر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور 15 رکنی اسکواڈ میں موجود اکشر پٹیل کو اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کی فہرست میں بھیج دیا ہے۔
دونوں ہی بولرز اس وقت بھارتی لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے ویرات کوہلی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت سونپی ہے جب کہ روہت شرمان نائب کپتان ہوں گے۔
ٹیم میں لوکیش راہول، سوریاکماریادیو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن، ہاردیک پانڈیا، رویندراجڈیجا، اکشرپٹیل، راہول چاہار،ایشون اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
🚨 NEWS 🚨: Shardul Thakur replaces Axar Patel in #TeamIndia's World Cup squad. #T20WorldCup
More Details 🔽
— BCCI (@BCCI) October 13, 2021
فاسٹ بولرز میں جسپریت بمراہ، بھوانیشورکمار اور محمد شامی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
2011ورلڈکپ ٹیم کے فاتح مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔ قومی اسکواڈ کی کپتانی کا سہرا بابر اعظم کے سر ہوگا جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان سنبھالیں گے۔
آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔